کسٹم کی ویسٹ وہارف پر کارروائی، کروڑوں مالیت کی موبائل فون ضبط
کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ویسٹ وہارف کے قریب کارروائی،تیس کروڑ چوبیس لاکھ مالیت کے 11 مختلف برانڈز کے 10 ہزار 8 موبائل فون ضبط کرلیے۔
تفصیلات کےمطابق کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی کےدوران کار کولنٹ کی آڑ میں اسمگل کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اور لکویڈ تمباکو فلیور قبضے میں کرلیے گئے۔ اے بی میمن سنز نامی کمپنی نے کارکولنٹ کی آڑ میں ممنوعہ سامان اسمگل کیا تھا۔
کسٹم بلوچستان کی نوکنڈی میں کارروائی، 67 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا
ملک بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ترجمان کسٹمزکے مطابق کارکولنٹ کے کانوں میں موبائل فون اور لکویڈ تمباکو فلیور موجود تھے،اسمگل شدہ سامان مژدہ ٹرک کے ذریعے امپورٹر کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کےدوران 30 کروڑ 24 لاکھ مالیت کے 11 مختلف برانڈز کے 10 ہزار 8 موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں ،کارروائی میں تین کروڑ روپے مالیت کی 15 ہزار لکویڈ تمباکو فلیور برآمد ہوئے۔
برآمد شدہ موبائل فونز اور تمباکو فلیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیا، ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت امپورٹر اے بی میمن سنز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔