Aaj News

ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملی مگر مجھے ملی ہے، منال خان

انہیں لوگوں کی جانب سے ہمیشہ سپورٹ اور محبت ملی ہے
شائع 06 مارچ 2025 02:54pm

ایمن خان اور منال خان پاکستان کی معروف جڑواں بہنیں ہیں جنہوں نے بچپن میں ہی اپنے شاندار اداکاری کی سفر کا آغاز کیا۔

بچپن سے ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی یہ دونوں بہنیں اب نہ صرف کامیاب اداکارائیں بن چکی ہیں بلکہ اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی اور ماں بننے کے ساتھ ساتھ بزنس کی دنیا میں بھی اپنے قدم جما چکی ہیں۔ ان دونوں نے اپنی محنت اور لگن سے انڈسٹری میں بے شمار کامیاب پراجیکٹس میں حصہ لیا اور اپنی پہچان بنائی۔

حرا مانی کو خود کو کرینہ کپور کہنا مہنگا پڑ گیا

حال ہی میں منال خان نے ایک انٹرویو میں ایمن خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمن خان کو ہمیشہ انٹرنیٹ پر محبت اور پیار ملا ہے۔

منال نے کہا کہ ایمن ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنی زندگی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ اس کے برعکس، منال نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر کو ترجیح دینے کی وجہ سے ابتدا میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں ان کے کرداروں کو پذیرائی حاصل ہوئی۔

منال نے مزید کہا کہ ایمن خان کو کبھی بھی انٹرنیٹ پر نفرت کا سامنا نہیں ہوا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں مثبت بات کی ہے اور انہیں لوگوں کی جانب سے ہمیشہ سپورٹ اور محبت ملی ہے۔

ایمن نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو کبھی بھی چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ ان کے اور منیب بٹ کے تعلق کو پسند کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کے خاندان کی محبت اور سپورٹ ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات