Aaj News

وجے اور تمنا بھاٹیہ کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

دونوں دو سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے
شائع 06 مارچ 2025 12:21pm

بھارتی میڈیا میں تصدیق کی گئی ہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے اپنے رومانوی تعلقات کا خاتمہ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے کیا ہے۔ اگرچہ دونوں اب بھی اچھے دوست ہیں، لیکن ان کے درمیان تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔

اب نیوز 18 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں سیاست ڈیلی کا حوالہ دیتے ہوئے علیحدگی کی اصل وجہ بیان کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمنا بھاٹیا نے جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم وجے ورما اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے، اس لیے انہوں نے اس فیصلے سے انکار کردیا جس کے باعث ان کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی اور یہ بالآخر علیحدگی کا سبب بن گیا۔

بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش

یاد رہے کہ تمنا اور وجے نے 2022 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، جوڑی کو سب سے پہلے بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا دونوں کئی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کرتے تھے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

celebrate