Aaj News

خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل ہوگئی
شائع 06 مارچ 2025 10:06am

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل ہوگئی، جو اگست 2021 کے بعد کم ترین سطح ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں اضافہ ہے۔

چین 10 مارچ سے امریکا پر جوابی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے اور ساتھ ہی اوپیک کی جانب سے اپریل سے پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر خدشات سے بھی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، خدشہ ہے کہ تجارتی پابندیوں سے عالمی اقتصادی ترقی اور توانائی کی طلب میں کمی آئے گی۔

crude oil

USA and China Trade war