Aaj News

مالاکنڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا

قیصر نامی شخص قتل کے مقدمے میں ضمانت پر والدہ کے ہمراہ جیل سے گھر جارہا تھا راستے میں نشانہ بنایا گیا، پولیس
شائع 06 مارچ 2025 08:54am

مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

افسوس ناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں اس وقت پیش آیا جب مالاکنڈ جیل سے قتل کے الزام میں قید قیصر نامی شخص ضمانت ملنے پر اپنی ماں کے ہمراہ اپنے گاؤں ضلع مردان جارہا تھا کہ درگئی کے مقام پر دوسری کار میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔

نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، مالاکنڈ لیویز نے لاشیں درگئی اسپتال منتقل کردیں۔

لیویز کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے لیویز نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کردی۔

firing

خیبر پختونخوا

Malakand

mother and son killed