شرجیل میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں واگزار کروانے کا حکم دے دیا
سینئر وزیر نے سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں واگزار کروانے کا حکم دے دیا، شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں پر سرکاری اداروں کا قبضہ ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ بھرمیں زمینیں واگزار کروانے کا حکم دے دیا گیا۔
شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پرمنصوبہ پر مختلف تکنیکی، انتظامی چیلنجز کے ساتھ ساتھ پلوں کے کام میں پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔
پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے ڈکٹیٹر نکال سکا، نہ کوئی برساتی سیاستدان نکال سکا، شرجیل انعام میمن
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹراور دیگر شریک تھے، شرجیل میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کےحکام نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمین سے قبضے جلد ختم کروائے جائیں، زمینوں پر کچھ سرکاری اداروں کا قبضہ افسوسناک ہے۔
جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل میمن
ان کا مزید کہنا تھا کہ یلولائن بی آر ٹی، کراچی موبلٹی پروجیکٹ کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلولائن بی آرٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جا رہے ہیں، ہم پرعزم ہیں کہ کراچی کے شہری جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہوسکیں۔
 
       
       
         Aaj English
 Aaj English BRecorder
 BRecorder















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔