Aaj News

’تم سب بکے ہوئے ہو‘، خاتون کی کالے شیشے اتارنے پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی

خاتون کے رویے اور پولیس کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکام
شائع 03 مارچ 2025 12:12pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے خاتون کی گاڑی سے کالے شیشے اتارنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک سال سے کالے شیشے والی گاڑی چلا رہی ہیں اور پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔‘

پولیس حکام کے مطابق، خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے ہٹا دیے گئے ہیں۔ گاڑی شیر بہادر خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا پتہ شادمان نارتھ ناظم آباد درج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے رویے اور پولیس کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

karachi

Woman Argue

Tinted Glasses