ترک کمپنی کے سی ای او کا رمضان سے متعلق متنازع بیان، پولیس نے گرفتار کرلیا

استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 03 مارچ 2025 11:40am

ترک ملٹی نیشنل کمپنی زورلو ہولڈنگ کے (سی ای او) سیم کوکسال کو رمضان سے متعلق متنازعہ بیان دینے اور اپنے ملازمین کو رمضان کے دوران ”عقیدہ، فکر اور رائے کی آزادی کا استعمال“ کرنے سے روکنے پر برطرف کردیا گیا اور انہیں پولیس نے گرفتار بھی کر لیا۔

ترک پولیس نے زورلو ہولڈنگ کے سی ای او سیم کوکسال کو ایک ای میل کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا۔ انہوں نے کمپنی کے ملازمین کو ای میل میں کہا تھا کہ “رمضان کا آغاز ان چھٹیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے جو کمپنی کارپوریٹ انداز میں مناتی ہے۔

ترک انادولو ایجنسی نے اتوار کو اطلاع دی کہ یہ پیغام زورلو گروپ کی ذیلی کمپنی ویسٹل الیکٹرانک کے سی ای او ارگن گلر کی جانب سے کمپنی کے ملازمین کو رمضان کے آغاز پر مبارکباد دینے کے لیے بھیجی گئی ای میل کے جواب میں ہے۔

ایک سال میں دو بار رمضان کیلئے تیار ہوجائیں

استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جب کہ سی ای او کی ای میلز کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

کوکسال پر الزام ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں ملازمین کو ”عقیدہ، فکر اور رائے کی آزادی کا استعمال“ کرنے سے روک رہا ہے۔

Turkish CEO fired

detained by police

Ramadan isn't on corporate holiday list