Aaj News

ٹرمپ اور زیلنسکی کی گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

جمعے کو ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا
شائع 01 مارچ 2025 11:17pm

وائٹ ہاؤس میں جمعے کے روز ملاقات کے دوران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودی میر زیلنسکی کے بیچ تلخ کلامی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کی ایک مشکوک وڈیو وائرل ہوئی ہے۔

العربیہ کے مطابق ویڈیو میں یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، اس کے نتیجے میں دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے شرارت کے طور پر بنائی گئی ہے۔

جمعے کے روز 50 منٹ سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات کے دوران میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صحافیوں اور کیمروں کے سامنے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ٹرمپ نے زیلنسکی کو آگاہ کیا کہ ان کا بیان احترام سے عاری ہے، امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ انہوں نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہ سودے بازی کے لیے کوئی کارڈ نہیں رکھتے ہیں جبکہ امریکی صدر نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ پر شکر کا اظہار لازم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

ملاقات کا مقصد معدنیات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کرنا اور روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر بات کرنا تھا۔

کشیدگی سے بھرپور ملاقات سے قبل ایک ہفتے سے مسلسل سفارتی سرگرمیاں جاری تھیں، اس دوران فرانس کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس کا رخ کیا تاکہ ٹرمپ کو یوکرین کو اکیلا نہ چھوڑنے پر قائل کیا جا سکے۔

AI video

video viral

Trump Zelenskyy meet spirals