Aaj News

وقت میں سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک پیشگوئیاں

کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں، وہیں زیادہ تر صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں
شائع 01 مارچ 2025 09:54am

ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ وقت کا مسافر ہے، اور اس نے 2025 کے بارے میں اپنی خوفناک پیش گوئیوں سے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایلوِس تھامپسن نامی اس شخص نے یکم جنوری کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں اس نے پانچ مخصوص تاریخوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ ان تاریخوں پر دنیا میں تباہ کن واقعات رونما ہوں گے۔ اس شکص کی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور اب تک اسے 26 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایلوِس تھامپسن کے مطابق 6 اپریل کو اوکلاہوما میں 24 کلومیٹر چوڑا ایک خوفناک طوفان آئے گا، جس کی ہوائیں 1,046 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور پورے علاقے کو تباہ کر دیں گی۔ اس نے پیشگوئی کی کہ 27 مئی کوامریکہ میں دوسری خانہ جنگی چھڑ جائے گی، جس کے نتیجے میں ٹیکساس امریکہ سے علیحدہ ہو جائے گا۔ اس جنگ میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہوگا اور امریکہ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔

اس کے بعد، اس نے دعویٰ کیا کہ یکم ستمبر کو ”چیمپیئن“ نامی ایک خلائی مخلوق زمین پر آئے گی اور 12,000 انسانوں کو ایک دوسرے سیارے پر لے جائے گی تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ تاہم، اس نے خبردار کیا کہ کچھ دشمن خلائی مخلوقات بھی زمین پر آئیں گی جن کے ارادے خطرناک ہوں گے۔

اس کے مطابق، 19 ستمبر کو امریکہ کے مشرقی ساحل پر ایک خوفناک طوفان تباہی مچا دے گا۔ جبکہ 3 نومبر کو بحرالکاہل میں ایک بہت بڑی سمندری مخلوق دریافت کی جائے گی، جسے ”سیرین کراؤن“ کا نام دیا جائے گا۔ اس کا سائز نیلی وہیل سے چھ گنا بڑا ہوگا۔

یہ پیش گوئیاں سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بن رہی ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں، وہیں زیادہ تر صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے مذاق میں کہا، ’تم مستقبل میں جا کر یہ سب کچھ جان کر آئے، لیکن اگلے ہفتے کی لاٹری کے نمبرز نہیں لائے؟‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’میں یہ ویڈیو محفوظ کر رہا ہوں، اگر ان میں سے ایک بھی پیش گوئی غلط نکلی تو میں تم پر عدالت میں مقدمہ کروں گا۔‘

ایک اور صارف نے شک کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’معذرت، تمہاری ساری ساکھ اسی وقت ختم ہوگئی جب تم نے کہا کہ ہم ”انتہائی جدید“ ہو چکے ہیں۔‘ جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا، ’اگر تیسری عالمی جنگ چھڑ گئی اور جوہری ہتھیار استعمال ہوئے، تو تم مستقبل سے کیسے آ سکتے ہو؟ کیونکہ اگر ایٹم بم استعمال ہوئے تو سب ختم ہو چکے ہوتے!‘

ایلوِس تھامپسن کی ان حیران کن پیش گوئیوں کو دیکھ کر لوگ حیران بھی ہیں اور محظوظ بھی۔ تاہم، حقیقت کیا ہوگی، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Nuclear war

Alien Invasion

Time Traveler

Prediction for 2025