کراچی میں کالی گھٹاؤں کا راج، موسم خوشگوار مگر فضائی آلودگی خطرناک سطح پر
کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج پورا دن مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل، این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی
دوسری جانب، کراچی کی فضائی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے، جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے۔
ماہرین شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔