مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی خود کو پرسکون کیسے رکھیں؟
زندگی میں کئی مواقع ایسے آتے ہیں جب ہمارا دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے، ہاتھ کانپنے لگتے ہیں اور ذہن منفی خیالات سے بھر جاتا ہے۔ چاہے وہ مجمع کے سامنے تقریر کرنا ہو، کسی اہم شخصیت سے پہلی ملاقات ہو یا کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو، ہمارا جسم قدرتی طور پرحفاظت کے لئے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
تاہم کچھ اہم باتوں اور تکنیک پر عمل کرکے ہم مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم پہلے سے خود کو کسی مشکل صورتحال کے لیے تیار کرلیں، تو ہم بہتر طریقے سے اس کا سامنا کر سکتے ہیں۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول کی ماہر ڈاکٹر اینا خازان کہتی ہیں کہ دل کا تیز تیز دھڑکنا کسی بھی مشکل صورتِ حال میں بہت پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکن کی تبدیلی (HRV) پر کام کرنے سے ہم اپنے اعصابی نظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور دل کی دھڑکن پر قابو پاسکتے ہیں۔
8 کام جو آپ کو عام انسان سے کامیاب ترین شخصیت میں تبدیل کرسکتے ہیں
مشکل سے مشکل صورتِ حال میں بھی خود کو پرسکون رکھنے کے لیے درج ذیل چار طریقے آپ کی شخصیت کو مضبوط اور متوازن بنانے میں مدد دیتے ہیں:
سانس کی مشقیں کریں
جب آپ دباؤ میں ہوں، تو گہری سانسیں لینے سے نہ صرف جسمانی سکون ملتا ہے بلکہ دماغ کو بھی بہتر طریقے سے سوچنے کا موقع ملتا ہے۔ 4-7-8 طریقہ آزمائیں، اس کے لئے 4 سیکنڈ تک ناک سے سانس لیں، اور 7 سیکنڈ تک سانس روکے رکھیں، اسکے بعد 8 سیکنڈ تک آہستہ آہستہ منہ سے سانس چھوڑیں۔
سانس کی یہ مشق نہ صرف آپ کی اعتماد میں اضافہ کریں گی بلکہ آپ کی صحت کے لئے بہت مثبت کردار ادا کرے گی۔
مثبت خود کلامی کریں
اپنے آپ سے بات کریں، خود کو یاد دلائیں کہ ہر مشکل کا حل موجود ہے اور آپ اس سے نمٹ سکتے ہیں۔ جملے کہیں جیسے، ’میں اس مشکل سے نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔‘ اور یہ کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘ اس طرح کے جملے آپ کو صورتِ حال سے نمٹنے میں نہایت مددگار ہونگے۔
اگر آپ صبح جلدی اٹھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں
حالات کو قبول کریں
زندگی میں بعض چیزیں آپ کے قابو میں نہیں ہوتیں۔ ان کے خلاف لڑنے کے بجائے، ان کو قبول کریں اور حل تلاش کرنے پر توجہ دیں۔ جس لمحے آپ چیزوں کو قبول کر لیتے ہیں، ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے۔
ذہنی اور جسمانی نظم و ضبط کا خیال رکھیں
روزانہ چند منٹ مراقبہ یا دعا میں گزاریں، اس سے ذہن کو سکون ملے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں، اچھی خوراک اور مناسب نیند پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔ کوئی مثبت سرگرمی (جیسے لکھنا، پینٹنگ، یا ورزش) اپنائیں جو آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرے۔
آئینے کے سامنے کھڑے ہوجائیں اورخود کو مثبت جملے کہیں، جیسا بننا چاہتے ہیں خود کو ویسا تصور کریں، کسی بڑے امتحان کے لیے تیاری کریں یا کسی ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی حکمت عملی بنائیں۔
مشکل صورتِ حال میں اپنے ارد گرد کا جائزہ لیں، اپنے حواس کو استعمال کریں، جیسے زمین پر اپنے پیروں کی موجودگی کو محسوس کریں، اردگرد کے حالات پر غور کریں اور دوسروں کے ردعمل کو سمجھیں۔ اس بات پر فوکس کریں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے نہ کہ گھبرا کر مزید نقصان کر بیٹھیں۔ حالات کے تحت عمل کریں۔
پٹھوں کا کھنچاو ہویا تناو، فومینٹیشن سے فوری آرام مل سکتا ہے
مائنڈ سائنس اور مائنڈ کنٹرول کی ورکشاپ اٹینڈ کریں۔ اچھی کتابیں پڑھیں جیسے کہ آپ کیسے اپنی شخصیت کو بہتر سے بہترین کرسکتے ہیں۔ اور کیسے خود اعتمادی حاصل کریں، نئی نئی اسکلز سیکھیں تاکہ آپ کو خوشی حاصل ہو اور مستقل مزاجی میں اضافی ہو، دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت سیکھنا ایک مہارت ہے جسے ہر شخص اپنا سکتا ہے۔
ورزش، مشق، مثبت طرزِ فکر، سانس کی تکنیک، مراقبہ، ہوگا اور جسمانی دیکھ بھال سے ہم خود کو کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔ تھوڑا سا دباؤ ہمیں مستعد رکھتا ہے، لیکن مستقل مزاجی اور ذہنی مضبوطی ہمیں زندگی کے سب سے مشکل لمحات میں بھی حوصلہ مند رکھتی ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔