Aaj News

ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، عطا تارڑ

شرپسند ٹولے نے ملک میں انتشار اور نفرت پھیلائی اورشہدا کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی، وفاقی وزیر
شائع 20 فروری 2025 06:23pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، شرپسند ٹولے نے ملک میں انتشار اور نفرت پھیلائی اور شہدا کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، ترسیلات زر میں بھی 32 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان میں رقوم بھیج رہے ہیں، یہ ان کی پاکستان سے محبت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیج پر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں، ویسے ہی ایک چھوٹا سا شرپسند ٹولہ ہے، جو پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ وہ ٹولہ ہے، جس نے پاکستان میں انتشار پھیلایا، نفرتیں پھیلائیں، انہوں نے جناح ہاؤس کو آگ لگائی، یہ بھی نہیں دیکھا کہ یہ قائد اعظم کا گھر رہا، انہوں نے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا، شہدا سے تو کسی کی کوئی دشمنی ہو نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کچھ کیا سب شواہد ہیں، پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے، پی ٹی آئی نے ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کچھ کیا سب شواہد موجود ہیں،

Information Minister

economy

اسلام آباد

Attaullah Tarar

Pakistan's Economy

Atta Tarar