Aaj News

آن لائن گیم کھیلنے والا پولیس افسر کا بھتیجا اغوا، بدفعلی کے بعد چھوڑ دیا گیا

پولیس شہریوں کو آن لائن گیمز کے ذریعے نامعلوم افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 20 فروری 2025 10:04am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں آن لائن گیم کھیلنا نوجوان کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ ملزمان نے گیم کے ذریعے رابطہ کر کے سرجانی ٹاؤن سے پولیس افسر کے بھتیجے کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان نجی یونیورسٹی کا طالبعلم ہے، جسے اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزمان واردات کے بعد نوجوان کو سرجانی کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پیسوں کی لالچ میں ایک اورمصطفیٰ کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں قتل

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اویس نامی شہری نے ایپ پر میری معلومات لے کر مجھ سے دوستی کی اور اویس نے خود کو میری یونیورسٹی کا طالب علم ہی ظاہر کیا تھا۔

متن کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اویس نے مجھے ملنے کے بہانے بلایا اور دوست کے ساتھ مل کر اغوا کرلیا جس کے بعد نشہ آور چیز اور اسپرے کے ذریعے مجھے مدہوش کردیا گیا۔

نوجوان کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے غیر اخلاقی کام کرایا اور ویڈیو بنالی اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر مجھ سے رقم مانگی گئی، رات تک رقم دینے کی یقین دہانی پر ملزمان مجھے سرجانی کے قریب اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ شہریوں کو آن لائن گیمز کے ذریعے نامعلوم افراد سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi

SHORT TERM KIDNAPPING

Online gamming Scam