کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
کراچی کے علاقے ملیر میں انور بلوچ ہوٹل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت 45 سالہ عامر کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب بس اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 45 دنوں میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے 107 افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
رواں سال اب تک 78 مرد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے، بے ہنگم اور بے قابو ٹریفک نے 14 خواتین کی جان لے لی جبکہ ٹریفک حادثات میں معصوم بچے بھی محفوظ نہ رہے۔
مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 11 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوئیں، اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث 15 کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔