اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش، آج بھی میگھا برسنے کا امکان
اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو واپس بلا لیا۔
رات گئے اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔
لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا ہے۔
ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب فیسکو واپڈا کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔
ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔