پی ٹی آئی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں

اکمل خان باری نے 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی
شائع 19 فروری 2025 05:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں ہوگئی، 22 مارچ کو جلسے کے لیے درخواست جمع کروادی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ 23 مارچ قرار داد پاکستان کے موقع پر 22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، 22 کو پرامن جلسہ کریں گے، جلسے کا مقصد 23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، تاہم بعد ازاں اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں جلسہ کیا تھا۔

lahore

PTI jalsa

lahore jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti minar e pakistan jalsa

minar e pakistan jalsa

PTI Jalsa Lahore