Aaj News

حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا

ہفتے کو مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، رپورٹس
شائع 18 فروری 2025 03:00pm

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس جمعرات کو ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، جبکہ ہفتے کو مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گا۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو دورانِ جنگ بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

ایٹمی پروگرام پر ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کردیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کی گئی تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

یہ تبادلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ایک وسیع معاہدے کا حصہ ہے۔

حماس کی جنگی صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، نیتن یاہو

واضح رہے اس سے قبل قیدیوں کے رہائی کے تبادلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اپنی حراست میں موجود 369 فلسطینیوں شہریوں کو رہا کیا تھا۔

Hamas

Hamas Israel Deal

Gaza ceasefire agreement