منشیات مقدمے میں 10 سال کی سزا پانے والا ملزم رہا: ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں، جسٹس مسرت ہلالی
سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دی۔
سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپورخاص سے برآمد ہوئی تھی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کردی
جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔
سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ میں دو پٹھان جج موجود ہیں، ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں۔
شہری عمران خان کو قتل کیس میں پھانسی کی سزا، سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے منظور
عدالت نے شواہد میں سقم کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔