Aaj News

صدر زرداری بلاول کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند، شہباز اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں، بیرسٹر سیف

دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 17 فروری 2025 09:58am

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوششوں کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اس لئے اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں، عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں، جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور بانی وزیراعظم ہوں گے۔

Barrister Muhammad Ali Saif