Aaj News

کراچی میں واٹر ٹینکر چرانے کی کوشش ناکام، اناڑی چور ٹینکر پر کنٹرول کھو بیٹھے

چور نے گاڑی اسٹارٹ کی، اچانک گیئر لگا اور ٹینکر فلیٹ کی دیوار توڑتا ہوا گاڑی پر آن گرا، 3 گاڑیاں متاثر
شائع 15 فروری 2025 08:51pm

کراچی کے علاقے سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکر چرانے کی کوشش ناکام ہوگئی، اناڑی چور ٹینکر پر کنٹرول کھو بیٹھے تاہم بے قابو ٹینکر دیوار توڑ کر فلیٹوں میں جا گھسا، جس سے 3 گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکر چوری کرنے کی کوشش ہوگئی، اناڑی چوروں نے ٹرک ڈائریکٹ کیا اور جیسے ہی گاڑی اسٹارٹ کی، اچانک گیئر لگا اور ٹینکر فلیٹ کی دیوار توڑتا ہوا گاڑی پر آن گرا، حادثے کے نتیجے میں عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرک چلانے والا چور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

واٹر ٹینکر چرانے کا واقعہ علی الصبح پیش آیا جبکہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ گاڑی چرانے کی کوشش کی تو ٹینکر اچانک اسٹارٹ ہوگیا اور دیوار توڑتا ہوا، پارکنگ کی جانے والی گاڑی کے اوپر آگرا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

گاڑی مالکان اور واٹر ٹینکر کے مالک کے درمیان صلح ہوگئی، واٹرٹینکر کا مالک گاڑی کا نقصان بھرنے کے لیے رضامند ہوگیا۔

karachi

water tanker

water hydrant

tanker theft