Aaj News

امریش پوری یا مائیکل جیکسن؟ صنم سعید کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میدیا پر دھوم مچا دی

وائرل فوٹو شوٹ پرصارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 15 فروری 2025 06:06pm

پاکستان شوبیز کی معروف اداکارہ صنم سعید نے انتہائی کم وقت میں خود کو ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر منوا لیا ہے۔ انڈسٹری میں صنم سعید کے کام کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

گذشتہ دنوں انہوں نے ایک نیا فوٹوشوٹ کروایا جسے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔ جس پر مداحوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہارکیا ہے۔

صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹس کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ صنم سعید کا منفرد ہیئر اسٹائل اور لباس ہے۔

ادا کارہ صنم سعید نے بڑی عمر کی شادی کے بارے میں کیا کہا

صنم سعید اور آمنہ شیخ کا پرانا انٹرویو وائرل

صنم سعید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین اداکارہ کو معروف بھارتی ولن امریش پوری سے مشابہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نئی تصاویر میں ہو بہو امریکی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔

Pakistani Actress

lifestyle

Sanam Saeed