کراچی میں مخصوص ٹائم کےعلاوہ شہرمیں ہیوی ٹریفک کے چلنے پردفعہ 144 نافذ
کراچی میں مخصوص ٹائم کے علاوہ شہرمیں ہیوی ٹریفک کے چلنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار رات 10 سے صبح 6 بجےتک ہوں گے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں مخصوص ٹائم کےعلاوہ ہیوی ٹریفک کے چلنے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے اوقات کاررات 10سےصبح 6 بجے تک ہوں گے، تین مختلف روٹ پردن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔
ٹرانسپورٹرزوفد کی صوبائی وزرا شرجیل میمن ، ضیا لنجار، وزیرایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات
اس سے قبل کراچی میں ٹرانسپورٹرزوفد نے صوبائی وزرا شرجیل میمن ، ضیا لنجار، وزیرایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی، شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر، کراچی پولیس چیف، دیگرحکام بھی موجودتھے، جبکہ کراچی گڈزکیریئرز ایسوسی ایشن، ڈمپر ایسوسی ایشن ، سندھ گڈزٹرک ٹریلراونرز ایسوسی ایشن، واٹرٹینکرزایسوسی ایشن کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
ٹرانسپورٹرزنے شہرمیں داخلے کی مخصوص اوقات پرپابندیوں، پریشانی سے متعلق آگہی دی، اس دوران سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے شرکاء کوحکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ اضافی دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے ٹرانسپورٹرز کو آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی، شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز کو سمجھتی ہےاور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیرداخلہ ضیا لنجارکا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ٹریفک میں خلل ڈالیں، عوامی پریشانی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرانسپورٹرزرہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کوسراہتےہوئے کہا کہ امید ہے داخلہ اوقات میں اضافے سے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی، ہم حکومت کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایک اور شہری کی موت
کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا، ملیرمیمن گوٹھ میں قاتل ڈمپرنے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا۔
دوسری طرف مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مال گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا، شہر قائد میں رواں سال کے پینتالیس دنوں میں ٹریفک حادثات میں ایک سو سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔