کبریٰ خان اور گوہر رشید نکاح کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے؟
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید پری ویڈنگ تقریب کراچی میں منانے کے بعد نکاح کیلئے سعودی عرب پہنچنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
ڈراما ’سنگَ مرمر‘ کی ’شیریں‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ کے ’شوکت‘ کو اپنی بہترین اداکاری سے یادگار بنانے والے کبریٰ خان اور گوہر رشید جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں جس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گزشتہ ایک ماہ سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
شوبزکی اس خوب صورت جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر پر منعقد کی تھی جس میں علی رحمان خان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ سمیت دیگرشوبز ستاروں نےشرکت کی تھی۔
اگرچہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی جانب سے سعودی عرب میں نکاح کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی لیکن مومل شیخ نے انسٹاگرام پرجو تصاویرشیئر کی ہیں وہ ان کی مکہ مکرمہ میں موجودگی کا ثبوت ہیں۔
مومل شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں ان کے اور ان کے شوہر نادر نواز کے پاسپورٹ اور ٹریولنگ ٹکٹ رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اپنی محبت کو دوستی کا نام دے کر فینز کی توجہ کا مرکز بننے والی یہ جوڑی نے اپنی جلد شادی کا باقاعدہ اعلان 25 جنوری کو کرنے کے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے۔
Aaj English



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔