نادیہ جمیل کو پولیس سے چھڑوانے میں عمران خان کا کیا کردار تھا؟
سینئر پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک دلچسپ اور حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ اپنے منگیتر، جو اب ان کے شوہر ہیں، کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئیں تو ان کے والد کے ہمراہ معروف سیاستدان عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے تاکہ انہیں چھڑوایا جا سکے۔
نادیہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن، کیریئر، اور بیماری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں انہیں اپنی سہیلیوں سے ملنے کی آزادی تھی اور وہ ان کے ساتھ باہر جا سکتی تھی۔
مریم نفیس کے شوہر کس مشہوراداکارہ کے سابق داماد نکلے؟
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو 14 سال کی عمر سے جانتی تھیں۔ شادی سے قبل دونوں کی ٹیلیفون پر بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں نادیہ اپنے والدین سے چھپ کر فون پر اپنے منگیتر سے بات کرتی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ 17 سال کی عمر کے بعد ان پر بچپن کی پابندیاں کم ہونے لگیں اور 18 سال کی عمر میں انہیں اپنی سہلیوں سے ملنے کی اجازت ملی۔
حنا الطاف سے طلاق کے بعد اب آغا علی دوسری شادی کریں گے؟
نادیہ نے کہا کہ ایک دن انہوں نے اپنی سہیلیوں سے پارٹی کے بہانے اپنے منگیتر سے ملنے کا پروگرام بنایا۔ اس وقت ضیاء الحق کے دور میں قائم ”شاہین پولیس“ نے انہیں گرفتار کر لیا۔ یہ پولیس اخلاقی طور پر نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والے جوڑوں کو پکڑنے کے لیے کام کرتی تھی۔
نادیہ اور ان کے منگیتر نے پولیس کے ساتھ منت سماجت کی اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی “کوڑے “مار کر چھوڑنے کی التجا کی تھی مگرپولیس انہیں تھانے لے گئی اور نکاح نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لاک اپ کردیا گیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ پولیس تھانے میں نادیہ اور ان کے منگیتر کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے ورثا کو بلانے کے لیے کہا جس پر اداکارہ نے نے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو کال کی، تو اس وقت انکے والد بھی وہاںموجود تھے۔اور ان کے ساتھ عمران خان بھی بیٹھے ہوئے تھے جو ان کے والد کے اچھے دوست تھے ۔
اداکارہ نے بتایا کہ بعد ازاں ان کے والد عمران خان اور اپنے دیگر چار دوستوں کے ہمراہ انہیں چھڑانے تھانے پہنچے تو عمران خان کے تھانے پہنچنے پرپولیس اہلکار حیران ہو گئے اور فوراً چائے منگوا لی۔
نادیہ نے بتایا کہ اس واقعے کے کئی سال بعد جب وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے گئیں، تو عمران خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ”جس کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں، اسی سے شادی بھی کر لی۔“
Aaj English





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔