Aaj News

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو ڈوزیئر جمع کرا کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ذرائع

جب بھی پاکستان معیشت کی بحالی کے قریب پہنچتا ہے، پی ٹی آئی ایسے اقدامات کرتی ہے جو غیر ملکی اداروں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی کوشش کے مترادف ہوتے ہیں، ذرائع
شائع 13 فروری 2025 09:32am

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جمع کرایا گیا حالیہ ڈوزیئر ملک کی معیشت کی بحالی کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کے اس رویے سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں وہ پاکستان کے استحکام کے اہم مواقع پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ریاست مخالف اقدامات خاص طور پر آئی ایم ایف سے متعلق معاملات میں بارہا پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ہیں۔ یہ جماعت نہ صرف جمہوری اور قانونی راستے کو نظرانداز کرتی ہے بلکہ غیر ملکی اداروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی حکمت عملی بھی اپناتی ہے، جو کہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ جب بھی پاکستان معیشت کی بحالی کے قریب پہنچتا ہے، پی ٹی آئی ایسے اقدامات کرتی ہے جو غیر ملکی اداروں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی کوشش کے مترادف ہوتے ہیں۔ ماضی میں بھی پی ٹی آئی لیڈرز آئی ایم ایف معاہدوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بیرونی قوتوں سے مدد طلب کرتے رہے ہیں، اور اب ایک بار پھر اسی طرح کی سازش کی جا رہی ہے۔

طلبا خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کرنے سے لے کر سابق وزرائے خزانہ کی لیک ہونے والی گفتگو تک، متعدد ایسے واقعات ہیں جو اس جماعت کے پاکستان مخالف عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو معیشت کو بدترین بحران میں مبتلا کر دیا، اور اب اپوزیشن میں آ کر معاشی استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو تیسرا خط، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی تصدیق

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحالی کے عمل میں اسٹریٹجک شراکت داری، تجارتی معاہدوں اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے، لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو جمع کرایا گیا ڈوزیئر اس پیش رفت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ اس نازک مرحلے پر غیر ملکی اداروں میں پاکستان کے خلاف مہم چلانا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

ذرائع نے خبردار کیا کہ قوم کو پی ٹی آئی کے بار بار دہرانے والے اس طرزِ عمل کو سمجھنا ہوگا، کیونکہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر آتا ہے، پی ٹی آئی کسی نہ کسی صورت میں تخریبی کردار ادا کرتی ہے۔

IMF PAKISTAN

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Dossier