Aaj News

پاکستان سے سعودی عرب جانیوالے عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار

ویکسینیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، مراسلہ
اپ ڈیٹ 10 فروری 2025 10:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مراسلے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مراسلے کے تحت پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے تمام عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن حاصل کرنا ضروری ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کی جائے اور اس کا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ مزید برآں، ویکسینیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔

تمام عمرہ زائرین اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس نئی شرط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ جہاز سے آف لوڈنگ یا دیگر مشکلات سے بچا جا سکے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مسافروں کا احتجاج

واضح رہے کہ پولیواورکورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے سو عمرہ زائرین کو سعودی ائیرلائن نے لاہورائرپورٹ پر آف لوڈ کردیا۔

مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کے لیے بمشکل پیسے جمع کیے ، ٹریول ایجنٹ اورایئرلائن کی غلطی کی سزا مسافروں کو دی جارہی ہے۔

Saudi Arabia

polio vaccination