Aaj News

انجلینا جولی کی لبنانی ڈیزائنر کے گاؤن میں چوائس ایوارڈز میں شرکت

گاؤن انجلینا جولی کے سحر انگیز انداز کو مزید نمایاں کر رہا تھا
شائع 09 فروری 2025 08:25pm

معروف ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی لبنانی ڈیزائنر ایلی صعب کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کر کے کیلیفورنیا میں ہونے والے 30 ویں کریٹکس چوائس ایوارڈز کے ریمپ پر آئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے جمعہ کے روز کریٹکس چوائس ایوارڈز میں عالمی شہرت یافتہ لبنانی ڈیزائنر ایلی صعب کا تیار کردہ دلکش گاؤن پہن کر حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔

انجلینا جولی کو بڑھاپے میں نئے ہمسفر کی تلاش، وجہ کیا ہے؟

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کا تصفیہ ہوگیا

لبنانی ڈیزائنر کا تیار کردہ یہ لباس بہار/گرمی 2025 کے کلیکشن سے تھا جس میں باریک لیس کی خوبصورت لہریں نمایاں تھیں۔

فرش تک لٹکتا ہوا یہ گاؤن نفیس اور حسین انداز پیش کر رہا تھا۔ لباس میں ہلکی آستینیں، کمر پر فٹنگ اور نرم و شفاف گاؤن انجلینا جولی کے سحر انگیز انداز کو مزید نمایاں کر رہا تھا۔

انجیلینا جولی نے ریمپ پر آنے کے لیے خوبصورت میک میں بولڈ ریڈ لپ سٹک کا انتخاب کیا، جو گاؤن کے ہلکے رنگوں کے ساتھ منفرد انداز تھا جبکہ سٹیج پر ان کے بالوں کا بھی ایک خاص انداز تھا۔

Angelina Jolie

lifestyle

Lace Gown