Aaj News

کراچی؛ بنگلے پر چھاپہ، ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی

پولیس نے اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں چھاپا مارا
اپ ڈیٹ 08 فروری 2025 11:21pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ڈیفینس کے ایک بنگلے پولیس نے چھاپا مارا، فائرنگ کے واقعے میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس گذری میں اے وی سی سی پولیس نے بنگلے پر چھاپا مارا، چھاپے کے دوران بنگلے کے اندر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

مقتول نے ڈاکو کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے وقت دبوچا، ڈکیت نے خود کو چھڑاتے ہوئے شہری پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔

واقعے کے بعد ملزم کوشہریوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

Karachi Police