کراچی : مشرف کالونی میں حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مشرف کالونی میں گھر سے 22 سالہ حاملہ خاتون کی ملنے والی تشدد زدہ لاش کا معمہ پولیس نے کامیابی سے حل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےماڑی پور مشرف کالونی میں چار روز قبل گھرسےخاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا تھا، تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث میاں بیوی کوگرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کا مقتولہ کے گھر آنا جانا تھا، وقوع کے روزمقتولہ کو گھرمیں اکیلا پا کرملزمان نے اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا، تشدد کے بعد مقتولہ کو عائشہ کو قتل کردیا، طلائی زیورات بھی چھین لئے۔
شیخوپورہ میں معمر خاتون مبینہ زیادتی کے بعد قتل
والد کی بیماری کا بہانا بنا کر ادھار لینے والی خاتون کو ساتھی ملازم نے قتل کردیا
سوات میں غیرت کے نام پر خاتون قتل
پولیس زرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا ہے،مقتولہ عائشہ کے گلے پر رسی کے نشان تھے، شدید تشدد کیا گیا تھا اور مقتولہ کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی غائب تھے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جو کہ حاملہ تھی، خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم اور ملزمہ سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔