Aaj News

کراچی: تیزر فتار ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

ٹینکر کا ڈرائیور حادثے کے مقام سے ٹینکر چھوڑ کر فرار
اپ ڈیٹ 08 فروری 2025 08:27am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شیر شاہ گلبائی کے قریب تیزرفتارٹینکر نےموٹرسائیکل سوار شہری کو کچل دیا،،،پولیس کےمطابق بائیس وہیلر ٹینکرکاڈرائیورحادثےکےمقام سےٹینکرچھوڑکرفرارہوگیا۔

شیرشاہ گلبائی کے قریب تیزرفتارٹینکر نے موٹرسائیکل سوار شہری کو کچل دیا۔ 22وہیلر ٹینکرکا ڈرائیورحادثے کے مقام پر ٹینکر چھوڑ کرفرارہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبد الرحمن کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوا، ڈرائیور کچھ اگے فاصلے پر جا کر ٹریفک میں پھنس گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس موقعے پر پہنچی تو ٹینکر ڈرائیور پولیس کو دیکھ ٹینکرچھوڑکرفرارہوا، فرار ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے، واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

karachi

tanker and dumper