فیڈرل میڈیکل کالج معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے صحت کی پی ایم ڈی سی سے اگلے اجلاس میں وضاحت طلب
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں فیڈرل میڈیکل کالج سے متعلق کمیٹی اراکین نے سوال اٹھا دیئے۔
ذرائع کے مطابق مہیش کمار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ترجمان فیڈرل میڈیکل کالج نے کہا کہ کالج میں نہ ہال ہے نہ ہی بنیادی سہولیات موجود ہیں، پہلے یہ ڈریپ کی بلڈنگ میں تھا اب چھوٹی عمارت میں ہے۔
ترجمان فیڈرل میڈیکل کالج کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج دو کمروں میں ہے جس پر اراکینِ کمیٹی نے سوالات اٹھائے۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین نے پوچھا کہ یہ ادارہ کیسے منظور ہوا، پی ایم ڈی سی نے کیسے منظور کیا۔ چئیرمین مہیش کمار کی جانب سے پی ایم ڈی سی سے اگلے اجلاس میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ادھر قومی ادارہ برائے صحت ’این آئی ایچ ’ کے ترجمان نے این آئی ایچ کا مجوزہ توسیح منصوبے پر بریفنگ دی۔ ترجمان نے کہا کہ این آئی ایچ میں کیبل چوری ہوئی سکیورٹی کمیٹی سے بحال کروائی گئی۔
ترجمان این آئی ایچ نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر بنایا جائے گا، یہ ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ کا توسیحی منصوبہ ہے۔
وہیں ترجمان پمز نے پمز میں برن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے مجوزہ منصوبہ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برن سنٹر میں بیڈز کم ہیں جن کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ برن سنٹرمیں ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں نہ جائیں، پمز میں سرجیکل کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لوگ کاسمیٹکس کے لئے نجی ہسپتالوں میں جاتے ہیں۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔