Aaj News

جنوبی افریقہ میں استاد نے ہندو طالب علم کی کلائی کا مذہبی دھاگہ کاٹ دیا، بڑا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ہندو تنظیم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے
شائع 04 فروری 2025 12:37pm

جنوبی افریقہ کے اسکول میں ایک ٹیچر ہندو طالب علم کی کلائی سے مخصوص مذہبی دھاگہ کاٹ کر بڑی مشکل میں پھنس گیا۔ استاد کے اس رویے پر انہیں ہندو کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے کوازولونتال صوبے کے ڈریکنزبرگ سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی کا ہندو مہا سبھا اسکول (SAHMS) حکام سے ایکشن کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ دھاگا کاٹنے والے استاد کا کہنا تھا کہ اسکول ثقافتی یا مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتا، لیکن ہندو گروپ کا کہنا ہے کہ یہ استاد کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی افریقی ہندو مہا سبھا نے استاد کے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندو طالب علم کے مذہبی دھاگے کو کاٹنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ کام تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تنظیم اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ایک اہم مسئلہ یہاں یہ ہے کہ متاثرہ طالب علم آگے نہیں آنا چاہتا کیونکہ وہ دوبارہ کسی غیر منصفانہ سلوک سے خوفزدہ ہے۔

بھارت : کمبھ میلے میں لوٹی رقم سے ”اشنان“ کرنے جانے والا چور پکڑا گیا

ہندو مہا سبھا جنوبی افریقا کے صدر اشون تریکمجی نے کہا کہ پرنسپل اور اسکول کی گورننگ باڈی کے چیئرمین انہیں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ دونوں ہندو ہیں۔

انہوں نے ایک انٹروہو میں بتایا کہ وہ اپنے اسکول میں کسی قسم کے مذہبی شناخت کی اجازت نہ دینے کا دفاع کر رہے تھے۔ اشون تریکمجی نے ایک پرانی مثال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل اسی نوعیت کے ایک کیس میں جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت نے ایک ہندو طالب علم کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے اسکول نے ناک میں رنگ پہننے سے روک دیا تھا۔ عدالت نے تبصرہ کیا تھا کہ کسی کو بھی اپنے ثقافتی یا مذہبی طریقوں پر عمل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

ہندو مہا سبھا نے وزارت تعلیم پر الزام لگایا کہ وہ اسکولوں کو مذہبی اور ثقافتی رواداری کو فروغ دینے کے بارے میں واضح خطوط فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث اس حوالے سے غیر یقینی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

South Africa

Teacher Cuts Off