Aaj News

مہنگائی9سال کی کم ترین سطح پرریکارڈ، وزیراعظم کاخیرمقدم

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
شائع 03 فروری 2025 05:24pm

معیشت سے جڑی اچھی خبر، مہنگائی کی شرح 9 سال کم ترین سطح پرآ گئی، وزیراعظم شہبازشریف نےخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2024میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح دسمبرمیں4.1فیصدتک کم ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کابتدریج کم ہوناانتہائی خوش آئندہے۔ جنوری2025میں یہ شرح مزیدکم ہوکر2.4فیصدپرآچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سےعام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، حکومت مہنگائی میں مزیدکمی کیلئےانتھک محنت کررہی ہے، پاکستان معاشی استحکام کےبعدمعاشی ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ ہوئی، دسمبرمیں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد کی سطح پر تھی، جون 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد پر تھی، اکتوبر2015 کے بعد اب تک یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 2.7 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.9 فیصد ریکارڈ ہوئی، جنوری میں آلو 28 فیصد، ٹماٹر21 فیصد، سبزیاں 20 فیصد تک سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈے 14 فیصد، پیاز 14 فیصد، دال ماش 2.63 فیصد تک سستی ہوئی، بیسن، دال چنا،سفید چنے،گندم کا آٹا،مشروبات بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل۔

رپورٹ کے مطابق خشک میوہ جات، دال مسور، پوسٹل سروسز، بجلی، تعمیراتی سامان بھی سستا ہوا، جنوری میں چکن 35.36 فیصد مہنگا، دال مونگ 5.43 فیصد مہنگی ہوئی۔

PM Shehbaz Sharif