Aaj News

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

رمضان شوگر ملز ریفرنس، مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی
اپ ڈیٹ 04 فروری 2025 10:32am

لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازبریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں رمضان شوگرملزریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایڈووکیت امجد پرویزنے دلائل دیے کہ یہ کیس نیب ترامیم کے باعث اینٹی کرپشن عدالت میں آیا، ہمارا کیس یہ ہے کہ پاس کیا گیا ڈائیریکٹوعدالت کے سامنے موجود ہے۔

وکیل امجد پرویزنے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ ہے کہ گندے نالے کی منظوری ہوئی، پھر پیسے ڈیلور لیے گئے، اس پرایکجٹ کو آخر میں پنجاب اسمبلی نے منظورکیا۔

وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایم پی اے مولانا رحمت اللہ کی درخواست پرنالے کے لیے ڈائیریکٹو جاری کیا گیا، ڈائیریکٹوکے اجرا میں حمزہ شہباز کا کوئی بھی کردار نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ امجد پرویزنے دلائل میں کہا کہ مفروضوں پرتو بات نہیں ہوسکتی، ہم نے ایک پلان آپ کے سامنے رکھا کہ نالے کے ساتھ 10 گاؤں موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق، انجینئریہ کہتا ہے کہ نالے کے پانی کی پیمائش کی ہے۔

امجد پرویز نے مزید بتایا کہ انجینئرکا کہنا تھا کہ اس نالے میں رمضان شوگر ملز کا پانی زیادہ ہے، باقی جگہوں کا پانی کم ہے، انجنئیرنے یہ نتیجا نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملزکو فائدہ دینے کے لیے لگایا گیا ہے۔

Ramzan Sugar Mills case

Hamza Shehbaz

PM Shehbaz Sharif