جب تک قوم کا تحفظ بہادرجوانوں کے سپرد ہے، دشمن میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے، کوئٹہ آمد کے موقع پرگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسزکے جوانوں کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے دہشت گردوں کےخلاف بہادری سےلڑائی میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیراعظم نے قلات اوردیگراضلاع میں زخمی ہونےوالے اہلکاروں سے کے دوران اہلکاروں کےملک کی خاطرقربانی کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ آپ سب قوم کےہیروزہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق اجلاس میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کوآپ اورقربانی کےجذبےسےسرشاراہل خانہ پرفخر ہے، جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادرجوانوں کے سپرد ہے، دشمن میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے افواج اورعوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلوچستان میں دہشت وشرکی فضا پھیلانے والےعناصرترقی کےدشمن ہیں۔
انھوں نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزشرپسندعناصرکےسدباب کیلئےدن رات مصروف عمل ہیں، بلوچستان میں خوشحالی کے دشمنوں کےناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں گے۔
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطاتارڑاوروزیرتوانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
Aaj English













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔