لوئرکرم: اسسٹنٹ کمشنرپرحملےمیں ملوث2دہشت گردگرفتار
فائرنگ واقعات کے ملزمان کےخلاف تین محتلف ایف آئی آردرج
لوئرکرم میں اسسٹنٹ کمشنرپرفائرنگ میں ملوث دو دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارافراد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیے گئے، مزید افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کےباشندوں پرپاسپورٹ، شناختی کارڈ سمیت تمام سرکاری مراعات بند کردیے گئے۔ فائرنگ واقعات کے ملزمان کے خلاف تین محتلف ایف آئی آردرج کی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ پہلی ایف آئی آر صبح کے وقت فائرنگ کی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریونیو آفسرپرحملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی۔ تیسری ایف آئی آر سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف سی ٹی ڈی نے درج کی۔
district kurram
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔