Aaj News

ایلون مسک کے غربت سے متعلق دعوے پر والد کے بیان نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا بچپن مشکلات سے بھرا اور خوشگوار نہیں تھا
شائع 01 فروری 2025 01:34pm

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کے والد نے ان سے متعلق غربت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اہم انکشافات کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے بتایا کہ یہ دعویٰ غلط ہیں کہ ایلون کا بچپن بہت مشکل تھا۔ ایرول مسک کا کہنا ہے کہ ایلون کو ایک لگژری رولز روائس میں اسکول لے جایا جاتا تھا اور جب وہ جوان تھے تو ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً دو سال قبل ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کا بچپن خوشگوار یا دولت مند نہیں تھا، مجھے وراثت میں کچھ نہیں ملا، اور نہ کبھی کسی نے مجھے قیمتی تحفہ دیا۔

جس پر ان کے والد نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون دراصل بے پناہ دولت اور آسائشوں کے ساتھ پلا بڑھا ہے۔

ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپس لانے کی ذمے داری سونپ دی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرل مسک بنیادی طور پر جنوبی افریقہ کے شہری ہیں، جو انجینئر اور بزنس مین ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی زندگی کو کامیابی سے ڈھالنے میں ٹیکنالوجی اور انفرادیت کا استعمال کیا۔

انٹرویو میں ایرل مسک نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 24 برس کی عمر میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا جس میں مجھے یہ آزادی بھی ملی ہوئی تھی کہ دن کا بڑا حصہ اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکوں۔

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

انہوں نے بتایا کہ 23 یا 24 سال کی عمر میں اپنا ذاتی جہاز خریدا، اور 26 برس کی عمر میں گھر خریدا تھا، جس میں ایلون مسک کا بچپن گزرا، جہاں اب جنوبی افریقہ میں یورپی یونین کے سفیر کی سرکاری رہائش گاہ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک، ٹیک جائنٹ ایلون مسک کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے جن کی دولت کا تخمینہ 426 بلین ڈالرز لگایا جاتا ہے۔

Elon Musk

father revealed

truth

Dismisses Claims

Unhappy Childhood