کراچی: نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون کی طبیعت بگڑ گئی
پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کی طبیعت خراب ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کی جانب سے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کے بعد امریکی خاتون کو گزشتہ روز فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
امریکی خاتون کو سماجی رہنما شارع فیصل پر قائم سماجی دفتر لے آئے۔ سماجی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، خاتون کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔
سربراہ سماجی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔
امریکی خاتون کو کراچی بلاکر خود فرار ہونے والے نوجوان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سماجی تنظیم کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔
اس سے قبل امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ سے روانہ ہوگئی تھیں، پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ رات سے بیٹھی ہوئی ہوں، اب آرام کرنا چاہتی ہوں۔
اونیجا اینڈریو رابنس اب سے کچھ دیر بعد سماجی رہنماء کے ہمراہ ان کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے اہم گفتگو کریں گی۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ 2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
کراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔
امریکی خاتون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے پاکستانی شہریت اور ہر ہفتے 3 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں۔
کراچی میں ڈیرا ڈالے بیٹھی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا
ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا، محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔