Aaj News

وزیراعظم شہبازشریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات

پاکستان میں کاروباری مواقع میں دلچسپی لینے پروزیراعظم نےغیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد کا شکریہ ادا کیا
شائع 29 جنوری 2025 05:21pm

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اورامید افزا اقتصادی صلاحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پرغیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سازگار کاروباری ماحول، تیزتروپائیدارعملدرآمد اورمضبوط ادارہ جاتی تعاون کویقینی بنا کرغیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کےعزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اورکان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا اورملک کی مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہارکیا۔

PM Shehbaz Sharif

american businessman