Aaj News

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات: وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

احمد اسحاق جہانگیر کے جانشین کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2025 04:06pm

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جبکہ ان کے جانشین کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے مستعفی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافے کے باعث اعلیٰ سطح پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے پولیس سروس کے اعلی افسران کے ناموں پر غور

دوسری جانب نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے پولیس سروس کے اعلی افسران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے، زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور بھی ڈی جی ایف آئی اے کی دوڑمیں شامل ان کے علاوہ سیکرٹری انسانی حقوق اے ڈی خواجہ بھی مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ سلمان چوہدری کا نام بھی زیرغور ہے، آئی جی موٹر ویز راجہ رفعت مختار بھی دوڑ میں شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی افسران کے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔ وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔

DG FIA

PM Shehbaz Sharif

human trafficking