Aaj News

کراچی: تلخ کلامی کے دوران پولیس اہلکاروں نے شہری پر گولی چلادی

پولیس نے واقعے کے بعد تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا
شائع 27 جنوری 2025 12:58pm

کراچی کے علاقے قائد آباد کے تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکاروں نے شہری پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او قائد آباد کے مطابق، گرفتار اہلکاروں میں شمشیر، یاسر اور ثاقب شامل ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دے دی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

باپ کی محنت کی کمائی اڑانے کا منصوبہ ناکام، بیٹا گرفتار

پولیس حکام کے مطابق، اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ زخمی شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

کراچی: کمسن بچوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کا کارندہ گرفتار

پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور واقعے کی اصل وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Karachi Police