Aaj News

ٹریفک پولیس انسپکٹر کی ایمانداری: عمرہ ادائیگی کی گمشدہ رقم بزرگ شہری کو واپس مل گئی

شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس افسر سے اظہار تشکر، افسران کی جانب سے تعریفی اسناد کا اعلان
شائع 24 جنوری 2025 07:34pm

ٹریفک پولیس انسپکٹر کی ایمانداری، عمرے پر جانے کے خواہشمند بزرگ کے گمشدہ 5 لاکھ سے زائد روپے واپس لوٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کےرہائشی محمد یوسف عمرےکا ویزہ لگوانےآیا تورقم، پاسپورٹ کا بیگ رستےمیں گرگیا، پیٹرولنگ پرموجود ٹریفک پولیس افسر نےملنے والا بیگ بحفاظت شہری کو لوٹا دیا۔

ٹریفک انسپکٹر رانا لطیف نے بتایا کہ دوران پیٹرولنگ بخاری سگنل پر ایک سیاہ چھوٹا بیگ سڑک پر دکھائی دیا، بیگ چیک کیا تو اس میں 2پاسپورٹ اور 5لاکھ 15ہزار کی رقم تھی۔

تیز آواز والے ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ بیگ پر لگی پرچی پر نام پتہ اور فون نمبر موجود تھا، فون پر رابطہ کر کے بیگ کی اطلاع پہنچائی۔ رانا لطیف نے مزید بتایا کہ بزرگ شہری موقع پر پہنچے اور بیگ کی نشانی بتائی، تصدیق پر بیگ سے بزرگ اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ بھی برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری کے بیٹے کو موقع پر بلوا کر رقم، پاسپورٹ ان کے حوالے کردیئے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے چار لاکھ ٹریفک چالان کے کروڑوں روپے غائب کردئے

بزرگ شہری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس افسر کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے پولیس افسر رانا لطیف اور کانسٹیبل میر زمان کو ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

karachi

honesty

Police Inspector Killed

Trafic police