سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون کرکے امریکہ سعودیہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ شام، لبنان، غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکہ کے لیے چھ سو ارب ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم نامہ عارضی طور پر معطل
ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی عائد کردی
رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ مملکت آئندہ 4 برسوں میں امریکہ کے ساتھ توسیعی سرمایہ کاری اور تجارت میں 600 بلین ڈالر ڈالنا چاہتی ہے۔
روئٹرز نے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال میں، ولی عہد نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متوقع اصلاحات ”بے مثال اقتصادی خوشحالی“ پیدا کر سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ کو بتایا کہ اگر اضافی مواقع پیدا ہوئے تو سرمایہ کاری مزید بڑھ سکتی ہے۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔