Aaj News

لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی

جرم نے کلہاڑی کے وار سے بیوی اور سوتیلی بیٹی کو قتل کیا، سوتیلے بیٹے اور بیٹی کو شدید زخمی کیا
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2025 01:52pm

لاہور ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

دوہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی

مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف پیش کے گیے میڈیکل کی تاریخ درست نہیں ہے، مجرم کے خلاف سزا معطل کی جائے۔

جبکہ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ مجرم نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی اور سوتیلی بیٹی کو قتل کیا، مجرم نے اپنے سوتیلے بیٹے علی رضا اور بیٹی امیر فاطمہ کو شدید زخمی کیا۔

لاہور میں تلخ کلامی پر دکاندار نے پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

سرکاری وکیل کے مطابق مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج نے 2021 کو دو مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی، مجرم نے 18 اکتوبر 2018 کو پھلروان سرگودھا میں جرم کا ارتکاب کیا، مجرم کے سفاکانہ جرم کے بعد یہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے، عدالت سزا کے خلاف اپیل خارج کرے۔

عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

Lahore High Court

death sentence