Aaj News

ٹرمپ کی تقریر تعمیری ، ہمارے سیاسی لوگ امریکا سے بڑی امیدیں لگا لیتے ہیں، خواجہ آصف

آرمی چیف سے سیاسی بات کرنے کی کوشش کی گئی تو بیرسٹر گوہر کو بتایا گیا کہ آپ صرف سکیورٹی پر بات کریں، خواجہ آصف
شائع 21 جنوری 2025 08:11am

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہے کہ ٹرمپ کی تقریر تعمیری تھی، انہوں نے امن کیلئے جو باتیں کیں وہ قابل تعریف ہیں۔ پہلی بار ایک امریکی صدر نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے پیامبر بنیں گے۔

خواجہ آصد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکا سے حکومت یا اپوزیشن بڑی امیدیں لگا لیتے ہیں۔ امریکا نے اپنے مفادات دیکھنے ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات جا رہے ہیں، بنگلہ دیش سے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ صرف بھارت سے خراب تعلقات ہیں۔ پاکستان نے ایک متوازن خارجہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ پاکستان ہر صورتحال کو ہینڈل کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے پہاڑ ہلنا شروع ہو جائیں گے۔ آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر سے سکیورٹی پر بات ہوئی ہے۔ جب سیاسی بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آپ صرف سکیورٹی پر بات کریں۔ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ میرے متعلق بات مشہور ہے کہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، یہ غلط بات ہے۔ حکومت اپوزیشن تعلقات ٹھیک ہے خراب ہیں لیکن کائٹ فلائنگ نہیں ہونی چاہئے۔

Donald Trump

Khawaja Asif