لیڈی ریڈنگ اسپتال کی خاتون اسسٹنٹ میڈیا مینیجر پر تشدد
ناہید جہانگیر فیملی فنکشن سے واپس آرہی تھیں کہ انہیں رکشہ سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کی خاتون اسسٹنٹ میڈیا مینیجر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ناہید جہانگیر فیملی فنکشن سے واپس آرہی تھیں کہ انہیں رکشہ سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے خاتون زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق حملہ کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب کیا گیا۔
خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
پشاور پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون کے قریبی رشتہ دار ہیں، واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
peshawar
Lady Reading Hospital
Assistant Media Manager
Naheed Jahangir
مقبول ترین
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔