Aaj News

اسرائیل نے رات گئے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی

33 رکنی اسرائیلی کابینہ کے 24 ارکان نے معاہدے کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا
شائع 18 جنوری 2025 08:47am

اسرائیل کی مرکزی کابینہ نے رات گئے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی۔ 33 رکنی اسرائیلی کابینہ کے 24 ارکان نے معاہدے کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ 6 ارکان نے مخالف کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کل 95 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہیں۔ فہرست میں خواتین اور 25 سال تک کے نوجوان شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے اتوار سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے قائرہ میں مشترکہ آپریشن روم قائم کر دیا گیا۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قیدی رہا، اسرائیلی فوج پیچھے ہٹے گی، جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی

خبرایجنسی کے مطابق حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کے علاوہ غیر ملکیوں کو بھی رہا کرے گا۔

ادھر جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے۔ غزہ سٹی، خان یونس اور رفاع میں بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کی گئی ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد بے گھر فلسطینیوں میں جشن کا سماں، امدادی سامان کی ترسیل شروع

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوگئے۔ شہدا میں 30 بچے اور 32 خواتین بھی شامل ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 47 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

Hamas Israel Deal

Israeli government

approved

Gaza ceasefire agreement