Aaj News

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے

انہوں نے 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیے
شائع 17 جنوری 2025 03:34pm

صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار ذوالفقارعلی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذوالفقار علی عطرےکو پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ممتاز مقام حاصل ہے۔

بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیے۔

بحیثیت میوزک ڈائریکٹر ان کی آخری فلم ’ویلکم پنجاب‘ تھی جس کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے۔

ذوالفقار علی عطرے کو 2024ء میں انکی فنی خدمات کے صلے میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

پاکستان کی فلمی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقارعلی عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے لازوال دھنیں تخلیق کیں اوراپنی موسیقی سے کئی گانوں کولازوال بنادیا۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے یاد کیا جائے گا۔

lifestyle

شخصیات