Aaj News

انٹر بورڈ کراچی میں 11 ویں جماعت کے نتائج پر 9 رکنی کمیٹی تشکیل

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی درخواست پر کمیٹی تشکیل دی گئی
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 08:46pm

انٹر بورڈ کراچی میں گیارہویں جماعت کے نتائج پر سندھ اسمبلی نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرے گی اور پھر معاملے کا جائزہ لے کر طلبا کے تحفظات دور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کراچی میں گیارہویں جماعت کے نتائج پر سندھ اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دیدی، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کی درخواست پر کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کے مطابق کمیٹی 9 اسمبلی اراکین پر مبنی ہوگی، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

متنازع نتائج، طالبہ کے میٹرک کے نتائج فرسٹ ائیر میں الٹ گئے؟

انٹر کے طلبہ کو جلد از جلد اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی ہدایت، فیس آدھی کردی گئی

کراچی انٹر سال اول کے بدترین نتائج: احتجاج ہنگامے کے بعد چیئرمین بورڈ کو ہٹا دیا گیا

سعدیہ جاوید، شبیر احمد ، طحہ احمد اور عبد الوسیم ،علی جان، آصف خان، فاروق اعوان اور اعجاز سواتی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کمیٹی طلبا کے تحفظات سنے گی اور بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرکے معاملے کا جائزہ لے گی۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کا ترمیمی بل بھی پیش کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ کو آپریٹو کے متعلق وقفہ سوالات کے جوابات پارلیمانی سیکریٹری خیر النساء مغل نے دیئے۔

ارکان کے نقطہ اعتراض کے دوران وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بتایا کہ حکومت نے انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے حالیہ نتائج کے بارے میں اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون نے کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کردی۔ جس کے تحت وزیر تعلیم سردار شاہ کی نگرانی میں قائم پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید، یوسف بلوچ، ایم کیو ایم کے عبدالوسیم، طحہ احمد ، جماعت اسلامی کے محمد فاروق اور پی ٹی آئی رکن شبیر قریشی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

سندھ اسمبلی میں وزیر قانون ضیاء لنجار نے جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے قانون میں ترمیم کا بل پیش کردیا، جس کے تحت اب 21 ویں گریڈ کے سرکاری افسر کو بھی وائس چانسلر مقرر کیا جاسکے گا، پینل آف چیئرمین ریحانہ لغاری نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

اس سے قبل لیاری جنرل اسپتال کی ابتر حالت کے متعلق سجاد حسین سومرو کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ اسپتال کی بہتری کے لیے وہ منتخب ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کریں گی۔

بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز دو پہر دو بجے تک ملتوی ہوگیا۔

karachi

Sindh Assembly

committee

نتیجہ

Intermediate Board

inter board karachi

11th Class Results